Tery Sang Yara By Wafa Shah is a romantic novel, full of mystery, suspense, and thrill

The link is available below to download in PDF form.

ہم آپکو یہ آخری وارننگ دے رہیں ہیں کہ آپ ہمارے معاملات سے دور رہیں ورنہ ہم آپکی زندگی کو جہنم بنانے میں ایک سیکنڈ نہیں لگائیں گے ۔۔۔۔۔ اور یہ صرف دھمکی نہیں ہے آپ کیلئے آخری موقع ہے ہمارے طرف سے سدھر جائیں ورنہ وہ حشر کریں گے آپکو اپنے پیدا ہونے پر افسوس ہوگا ۔۔۔۔ وہ ٹہرے ہوئے لہجے میں بولتا ابرش کے ننھے سے دل کو سہما گیا ۔۔۔۔۔ اور اس سے پہلے کہ وہ پلٹتا اسکی نظر ابرش کے ہاتھ پر پڑی تھی جس سے اس نے اپنے دائیں پاؤں کو پکڑ رکھا تھا ۔۔۔۔۔ جبکہ اسکی آنکھوں سے آنسو تواتر سے بہہ رہے تھے ۔۔۔۔۔

۔ پھر نا جانے کیا اسکے دل میں سمائی کہ وہ اپنا سارا غصہ بھول کر ابرش کے قریب بیڈ پر بیٹھتے ہوئے ،،،،،، ایک ہاتھ میں اسکا پاؤں پکڑ کر اس کا معائنہ کرنے لگا ۔۔۔۔۔ جو اب ہلکا سا سوجھ چکا تھا اور ابھی اس نے دوسرے ہاتھ سے چیک کرتے ہوئے اسے ہلکا سا دبایا تھا کہ وہ تکلیف سے چیخ اٹھی تھی ۔۔۔۔۔ نہیں ،،،،، نہیں لالا پلیز بہت درد ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پلیز چھوڑ دیں ۔۔۔۔۔ وہ نفی میں سر ہلاتی اسے رکنے کا بولتی اپنا پاؤں اسکے ہاتھ سے کھینچنے لگی ۔۔۔۔۔۔

اور ان سب کے دوران وہ ایک بار پھر روانی میں اسے لالا پکار گئی تھی جسکا اسے بالکل اندازہ نہیں ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔ جبکہ اس کے منہ سے اپنے لیے لفظ لالا سن کر ضارب ایک پل کیلئے حیران ہوا تھا اور پھر اسکی معصومیت کو دیکھتے اس ٹینشن زدہ ماحول میں بھی وہ زیر لب دلکشی سے مسکرایا تھا ۔۔۔۔۔ شاید آپ بھول رہی ہیں کہ آپ سے ہمارا اصل رشتہ کیا ہے ؟؟؟؟؟ لیکن پھر چہرے کو سپاٹ کرتا ٹہرے ہوئے لہجے میں بولا جس پر وہ حیران ہوتی اسکے خوبصورت چہرے کی طرف دیکھنے لگی ۔۔۔۔۔

جب اسے کچھ دیر پہلے کہے گئے اپنے الفاظ یاد آئے تھے اور وہ شرمندگی سے اپنا چہرہ جھکا گئی ۔۔۔۔۔ جسے دیکھتے ہوئے وہ تھوڑا اور اسکے قریب ہوا تھا ۔۔۔۔ جس پر وہ خود میں سمٹی تھی ،،،،،، شاید آپکو یہ بات اچھے سے باور کرانے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔ کہ ہم آپکے کیا لگتے ہیں اسکے چہرے کے قریب اپنا چہرہ کرتے وہ سرگوشی نما آواز میں بولا تھا ۔۔۔۔۔ جبکہ اسکی نظریں ابرش کے ناک میں چمکتے لونگ کا طواف کر رہی تھیں ۔۔۔۔۔ اسکی نظروں کی تپش اور لفظوں کے مفہوم سمجھتے وہ پل میں گلال ہوئی تھی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔

Tery Sang Yara By Wafa Shah

Tery Sang Yara By Wafa Shah

Tery Sang Yara By Wafa Shah

ناول کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Novels Galaxy is determined to provide an amazing platform for social media writer to showcase their writing skill to the outside world. We welcome all writer with our pure hearts to test their skill.

We invite writers to work with us and be a part of our team to share your work with the outside world. So if you want to add value to Urdu literature, we encourage you to join our team and get recognition worldwide.

Leave a Comment