Shumail By Soni Mirza Season 2 of Ishq e Shumail is a romantic novel, full of mystery, suspense, and thrill

The link is available below to download in PDF form.


“میں نے پری ماں سے تمہارے بارے میں بات کی تو انہوں نے تمہیں کوہ قاف میں لے جانے سے صاف منع کر دیا تھا۔۔۔۔پھر میں نے بادشاہ سلیمان سے بات کی تو انکا جواب بھی انکار ہی تھا۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ کوہ قاف کی دنیا انسانوں کیلئے نہیں بنی۔۔۔۔۔پر میں تمہیں کھونا نہیں چاہتا تھا۔۔۔۔۔اس لیے تم سے جھوٹ بول کر تمہیں اپنے ساتھ لے آیا۔۔۔۔اور میں تم سے یہ نہیں کہہ رہا کہ تم کبھی بھی پرستان نہیں جا سکتی۔۔۔۔۔

میں بس اتنا سمجھا رہا ہوں کہ فلحال تمہیں یہی رہنا ہے۔۔۔۔۔میں ابھی اسی وقت جا رہا ہوں پرستان۔۔۔۔۔وہاں سے اجازت لونگا اور پھر تمہیں یہاں سے لے جاؤں گا۔۔۔۔۔پر تب تک مجھ پر بھروسہ کرنا”۔ وہ کتنی نرمی سے اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پریشے کا زرد پڑتا چہرہ اچانک اسکے لبوں کو بولنے پر مجبور کرگیا اور یکدم کھڑی ہوکر وہ چیخ اٹھی۔ “کیا بکواس ہے یہ؟۔۔۔۔۔تمہاری خاطر میں اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آگئی ہوں اور اب تم مجھ سے یہ کہہ رہے ہو کہ تم مجھے یہاں اکیلا چھوڑ کر واپس پرستان چلے جاؤ گے”؟

“صرف تھوڑی دیر کی بات ہے۔۔۔۔۔میں جلدی واپس آ جاؤں گا”۔ اس نے مقابل ہوکر شائستگی سے کہا۔ “ایک تو تم نے مجھے اتنی خوفناک حویلی میں لا کر کھڑا کر دیا ہے اور اوپر سے اب مجھے یہاں اکیلا چھوڑ کر جانے کی بات کر رہے ہو؟۔۔۔۔۔کیا تم پاگل ہو”؟ “مجھے زیادہ دیر نہیں لگے گی۔۔۔۔۔اور یہاں میں تمہیں اس لیے لایا کیونکہ تمہیں یہاں پر کوئی بھی نہیں ڈھونڈ سکتا”۔ “فار گاڈ سیک!۔۔۔۔مجھے یہاں بالکل نہیں رہنا۔۔۔۔۔

تمہارے واپس آنے تک میں ویسے ہی خوف سے مر جاؤں گی۔۔۔۔۔اس لیے بہتر یہی ہے کہ تم مجھے میرے گھر واپس چھوڑ دو”۔ “فلحال تم اپنی دنیا میں ہی ہو۔۔۔۔۔لیکن یہاں سے واپس جانے کی غلطی مت کرنا”۔ اس نے للکارا۔ “کیا مطلب”؟ وہ تیوری چڑھا گئی۔ “اگر تم نے یہاں سے واپس جانے کی کوشش کی تو بالکل نہیں جا پاؤ گی۔۔۔۔۔کیونکہ میں نے اس حویلی کے گرد حصار باندھ دیا ہے۔۔۔۔اگر تم باہر جانے کی کوشش کرو گی تو تمہیں تکلیف پہنچے گی۔۔۔۔۔اور اگر فرض کرو کہ تم یہاں سے باہر چلی بھی گئی۔۔۔۔تب بھی تم اپنے گھر واپس نہیں جا پاؤ گی۔۔۔۔۔کیونکہ تمہارا گھر لاہور میں ہے۔۔۔۔۔یعنی پاکستان میں۔۔۔۔۔۔اور ہم اس وقت ایک ایسے جزیرے پر ہیں جہاں کوئی تمہیں ڈھونڈنے نہیں آئے گا”۔

Shumail By Soni Mirza Season 2 of Ishq e Shumail

Shumail By Soni Mirza Season 2 of Ishq e Shumail

Novels Galaxy is determined to provide an amazing platform for social media writer to showcase their writing skill to the outside world. We welcome all writer with our pure hearts to test their skill.

We invite writers to work with us and be a part of our team to share your work with the outside world. So if you want to add value to Urdu literature, we encourage you to join our team and get recognition worldwide.

ناول کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Shumail By Soni Mirza Season 2 of Ishq e Shumail

Leave a Comment