Dil E Nadan By Yaman Eva is a romantic novel, full of mystery, suspense, and thrill

The link is available below to download in PDF form

”رماب میں تمہاری اور عجوہ کی انگیجمنٹ کرنا چاہتا ہوں۔“ بابا کے اچانک جملے پر اسے جھٹکا لگا۔۔ ہاتھ میں پکڑے جوس کے گلاس سے جوس چھلکا اور شفاف آف وائٹ شرٹ کو داغدار کر گیا۔۔ ”بھائی۔۔ آپ۔۔ کی شرٹ۔۔۔“ عذبہ نے گھبرا کر اسے دیکھا جس کی شفاف آنکھوں میں غصہ نظر آ رہا تھا۔۔ ”میں۔۔۔ اور شرٹ لا دوں؟“ وہ آہستگی سے بولی تو اس نے گھور کر دیکھا۔۔ ”Dont call me bhai damn it…” عذبہ اس کے لہجے پر سہم گٸی۔۔

”کیا کر رہے ہو رِماب۔۔ چھوٹی بہن ہے کبھی آرام سے بھی بات کر لیا کرو۔۔“ اسجد صاحب نے اسے ٹوکا تو وہ طنزیہ مسکرایا۔۔ ”یہ میری بہن نہیں۔۔ یہ آپ کی وائف کی بیٹی ہے۔۔ اور میرے معاملات میں ان ماں بیٹی کو بولنے کی بالکل اجازت نہیں۔۔“ وہ کرختگی سے بولتا انہیں طیش دلا گیا۔۔ مسز اسجد نے کڑی نظروں سے عذبہ کو گھورا۔۔ وہی تو تھی جس کی وجہ سے رماب انہیں بھی ماں کے طور پر قبول نہیں کرتا۔۔ ان کی نظروں میں اپنے لیے ناگواری دیکھ کر وہ اپنے گلاسز کے پیچھے بھیگتی آنکھوں کو چھپاتی وہاں سے چلی گئی۔

۔ اسجد بے بسی سے عذبہ کو جاتا دیکھ رہے تھے مگر مزید کچھ بول کر رماب کو غصہ نہیں دلا سکتے تھے۔۔ وہ ان کا اکلوتا بیٹا تھا۔۔ اور وہ جانتے تھے وہ آج تک ان کی دوسری شادی کے فیصلے کو قبول نہیں کر پایا۔۔ وہ غصے میں لحاظ بھول جاتا تھا۔۔ اس لیے وہ بھی خاموشی اختیار کر گئے۔۔ اسجد صاحب کی دوسری بیوی یعنی کنزہ بیگم پریشانی سے اسے دیکھ رہی تھیں۔۔ اسے غصہ عذبہ کے بھائی بلانے پر آ رہا ہے یا عجوہ سے انگیجمنٹ کی بات پر۔۔۔؟

رماب کے گندمی سفید چہرے پر غصے اور نفرت کی سرخی تھی۔۔ آنکھوں میں سرخ ڈورے ابھر رہے تھے۔۔ ”مجھے عجوہ یا کسی ایکس وائی زیڈ میں انٹرسٹ نہیں۔۔ میں اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتا ہوں“ وہ ٹھنڈے لہجے میں بولتا اپنا فیصلہ سنا کر چینج کرنے روم کی طرف بڑھ گیا۔۔ اپنے روم کی طرف جاتے ہوئے اس کے قدم زرا رکے، عذبہ کے روم سے سسکیوں کی آواز پر اس نے لب کاٹے۔۔ دل میں عجیب سا احساس ابھرا تھا مگر وہ جلد اگنور کرتا آگے بڑھ گیا۔۔

Dil E Nadan By Yaman Eva

Dil E Nadan By Yaman Eva

Dil E Nadan By Yaman Eva

ناول کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Novels Galaxy is determined to provide an amazing platform for social media writer to showcase their writing skill to the outside world. We welcome all writer with our pure hearts to test their skill.

We invite writers to work with us and be a part of our team to share your work with the outside world. So if you want to add value to Urdu literature, we encourage you to join our team and get recognition worldwide.

Leave a Comment