Aseer E Wafa By Sadaf Asif, a famous digest writer who wrote romantic, suspense, and thrilling novels

The link is available below to download in PDF form

اس وقت بھی طائلہ اندر داخل ہوئی تو فہام نے ہانپتے ہوئے اسے دیکھا،ہاتھ میں گرم سوپ کا پیالہ تھا۔اس نے جلدی سے آنکھیں موند کر سونے کی ایکٹنگ کی۔ طائلہ نے دھیرے سے اس کے ماتھے پر انگلیاں پھیریں،تاکہ ٹمپریچر کا اندازہ کر سکے۔ایک ملائمت،ایک ٹھنڈک سی فہام کے سارے وجود میں پھیل گئی۔اس نے پٹ سے آنکھیں کھول کر دیکھا۔وہ اپنے کام میں جتی رہی۔پہلے تکیہ لگا کر سر اونچا کیا،نیپکین ہاتھ میں دیا اور پھر چمچے سے سوپ پلانے لگی۔

“کیسی لڑکی ہو۔میں تمہیں اتنا نظر انداز کرتا ہوں۔۔۔برا بھلا کہتا ہوں،تمہارے ہر کام میں سو سو کیڑے نکالتا ہوں پھر بھی تم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔خاموشی سے میرے دیے ہوئے دکھوں کو سہتی چلی جا رہی ہو۔” تھوڑی دیر تک ٹکٹکی لگا کر اسے دیکھتا رہا۔ برداشت جواب دے گئی تو پھٹ پڑا۔

اسری نے صبح ہی اطلاع دی تھی۔آج طائلہ کی اپنے گھر واپسی تھی۔وہ چاہتا تھا کہ اس کے لیے دل میں نفرت لے کر یہاں سے لوٹے،تاکہ جدائی کے راستے آسان ہوجائیں۔ “تمہارا خاموش رہنا۔۔۔صبر و تحمل،خدمت گزاریاں میرے ارادوں کی راہ میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہیں۔پلیز مجھے برا بھلا کہو۔میں تمہاری نظروں میں اپنے لیے بےرخی،نفرت اور بیزاری دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ اپنا راستہ آسان کر سکوں۔۔۔سن رہی ہو میں تم سے دور بھاگنا چاہتا ہوں،میں تم سے نفرت کرنا چاہتا ہوں،تمہیں چھوڑنا چاہتا ہوں۔

“وہ چلایا لیکن طائلہ نے کوئی جواب نہ دیا۔خاموشی سے چمچے میں سوپ بھر کر اس کے ہونٹوں کے نزدیک لے گئی۔ “میں تمہاری بے غرض محبت اور خلوص سے اکتا گیا ہوں۔اس سے فرار چاہتا ہوں۔” فہام نے غصے میں چمچہ دور پھینکا اور طائلہ کو جھنجھوڑ ڈالا۔

“آپ میرے منہ سے یہ ہی سننا چاہ رہے ہیں ناکہ میں آپ کو چھوڑ رہی ہوں۔۔۔آپ کی زندگی سے ہمیشہ کے لیے جا رہی ہوں۔”اس نے فہام کو بغور دیکھتے ہوئے سوال کیا تو اس نے نہ چاہتے ہوئے بھی اثبات میں سر ہلا دیا۔”پہلے آپ وعدہ کریں؟”وہ بچوں کی طرح مچلی۔ “وعدہ۔۔۔؟”وہ حیران ہوا۔ “ہاں وعدہ جو کبھی کسی حال میں نہیں توڑیں گے؟”طائلہ نے اپنے آنسو پونچھ لیے۔ “ٹھیک ہے۔”اس کے چہرے پر پھیلی ویرانی نے فہام کو مجبور کر دیا،

Aseer E Wafa By Sadaf Asif

Wait Please 👇

or

For reading more novels Join our Whatsapp Channel 👇

ناول کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Novels Galaxy is determined to provide an amazing platform for social media writer to showcase their writing skill to the outside world. We welcome all writer with our pure hearts to test their skill.

We invite writers to work with us and be a part of our team to share your work with the outside world. So if you want to add value to Urdu literature, we encourage you to join our team and get recognition worldwide.

Leave a Comment