Dil Ne Tum Ko Chunn Liya Hai By Hina Asad is a romantic novel, full of mystery, suspense, and thrill

The link is available below to download in PDF form.

“یہ میں کیا سن رہی ہوں جواد لاشاری ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟ وہ جو ہاتھ میں مشروب کا گلاس تھام کر اس کا گھونٹ بھرتے ہوئے صوفے پر بیٹھا اس نئی ماڈل کے سراپے کو خیالوں میں اپنے قریب محسوس کرتا مدھوش سا تھا سہانا کی آواز پر چونک کر اسے دیکھنے لگا ۔۔۔۔ “اب کیا سن لیا تم نے ؟””وہ حد درجہ مغروریت اور بیزاریت سے گویا ہوا ۔۔۔۔اور میرے گھر میں اینٹری کس نے دی میری اجازت کے بغیر ؟؟؟؟ اس نے مشروب سے بھرا گلاس سامنے رکھی ٹیبل پر پٹخ دیا اس شیشے کے گلاس میں سے مشروب چھلک کر ٹیبل پر گرا ۔۔۔۔۔

“تم نے مجھ سے ایک کروڑ لیا تھا اور مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ ہم دونوں ملکر نئی فلم پروڈیوس کریں گے اس میں ہیروئن مجھے سائن کرو گے ۔۔۔۔پھر اب یہ نئی ہیروئن اور نیا پروڈیوسر ۔۔۔ کیا ہے یہ سب ؟؟؟؟تم مجھے ۔۔۔۔سہانا کو دھوکہ نہیں دے سکتے سمجھے تم ۔۔۔۔ “وہ حلق کے بل چلائی تھی ۔۔۔۔۔۔ “تمہیں تو اچھی طرح پتہ ہوگا کہ ہیروئن کو فلم حاصل کرنے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا “؟ وہ سوالیہ نظروں سے اس سے پوچھ رہا تھا ۔۔۔

“اسے مووی کے ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کو خوش کرنا پڑتا ہے ۔اور اپنی حالت کو دیکھو تم کسی کو خوش کرنے کے قابل ہو ۔۔۔۔۔ہنہہہ “وہ اسکے بھرے ہوئے جسم پر چوٹ کرتا ہوا استہزایہ انداز میں ہنسا ۔ “میں صاف بات کرنے کا عادی ہوں تو صاف الفاظ میں بتاتا ہوں “مجھے پتہ نہیں تھا کہ مجھ سے ملنے سے پہلے ہی تم یوزڈ ہوچکی ہو ورنہ ایسی آفر کبھی نا کرتا ،مجھے یوزڈ چیزیں پسند نہیں ۔۔۔۔

” اس کی بات کا مطلب جان کر غصے کے باعث سہانا کے گال دہکنے لگے ۔۔۔وہ پل بھر میں اتنے سرخ ہوئے ،ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی نے اس کے چہرے پہ سرخ روشنائی انڈیل دی ہو ۔ “بکواس بند کرو گھٹیا انسان ۔۔۔” اور اب تو پیپرز سائن ہوچکے ہیں۔۔۔۔تم اپنے وعدے سے مکر نہیں سکتے ۔۔۔۔ورنہ تمہارے خلاف کیس کردوں گی میڈیا والوں کو دکھاؤں گی تمہاری اصلیت ۔۔۔ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں چھوڑوں گی تمہیں،

سہانا کی رقم کو ہڑپ کرنا اتنا آسان نہیں ۔۔۔۔”اس نے سخت گیر لجہے میں باور کروایا ۔۔۔ جواد لاشاری کوطیش دلا گیا تھا اس کا یوں تحقیر آمیز رویہ دیکھ کر۔۔۔۔اسے اپنے ضبط کی طنابیں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوئی مگر وہ اپنی مٹھیوں کو زور سے بند کیے خود پہ قابو پانے کی کوشش کرنے لگا۔۔۔لیکن اب اسے لگ رہا تھا کہ اس پہلے کہ معاملہ اسکی پہنچ سے باہر ہو جائے اسے یہیں روکنے کا کوئی نا کوئی سد باب کرنا ضروری ہے ۔۔۔۔

Dil Ne Tum Ko Chunn Liya Hai By Hina Asad

Dil Ne Tum Ko Chunn Liya Hai By Hina Asad

Novels Galaxy is determined to provide an amazing platform for social media writer to showcase their writing skill to the outside world. We welcome all writer with our pure hearts to test their skill.

We invite writers to work with us and be a part of our team to share your work with the outside world. So if you want to add value to Urdu literature, we encourage you to join our team and get recognition worldwide.

ناول کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Shararat By Nabila Aziz

Leave a Comment