Raessan E Heart Beat By Yaman Eva is a romantic novel, full of mystery, suspense, and thrill

The link is available below to download in PDF form

کریس نے جیسے ہی اس کی نازک گردن میں اپنے نوکیلے دانت گاڑھے درد کی شدت سے میا کی آنکھیں ابل پڑیں۔ اسکی دردناک چیخ جنگل میں گونجی، درختوں نے لرز کر اس سمت دیکھا، خزاں رسیدہ پتے شور کرتی ہوا نے اوپر کی طرف اچھالے۔۔ سیاہ آسمان پر چمکتے چاند میں یہاں وہاں رقص کرتے پتے عجیب سا ماحول پیدا کر رہے تھے۔ ریسان کی آنکھیں اس آواز پر سیاہ ہوئیں۔ پلک جھپکتے میں وہ ہوا سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے اس جگہ پہنچا تو سامنے ہی اسکا نازک کمزور وجود لونر ویمپائرز کے شکنجے میں جکڑا تھا۔

”ہارٹ بیٹ۔۔“ اسکی سرسراتی سرگوشی پر وہ تین ویمپائرز ساکت ہوئے۔ اور خوف سے یہاں وہاں دیکھا۔ ”لارڈ ریسان؟ ۔۔“ انہوں نے ہمت کر کے سوال اٹھایا اور سیاہ رات میں چمکتے چاند کی روشنی مدھم پڑنے لگی۔ وہ سامنے آیا اور پتوں کا رقص تھم گیا۔۔ اسکی سرد نظریں درخت کے پاس ٹکے وجود پر تھیں، جو مدھم ہوتی سانسوں کو سنبھالتی جھٹکے کھا رہی تھی اور گردن پر بےتحاشہ خون لگا تھا۔ اسکی سیاہ آنکھوں کا رنگ سرخ ہو گیا۔۔ وہ تینوں اسکے سامنے سر جھکائے لرزنے لگے۔ ”لونر ویمپائرز تمہاری حد میں طے کرتا ہوں۔۔۔ آج سے جنگلوں میں تمہارے وجود زندہ نہیں رہیں گے۔۔“ اس کے جلتے جملوں پر ان کے گرد آگ کا ہالہ سا بنا ۔۔

وہ اپنی پوری طاقت استعمال کرتے اس آگ سے نکلنے کی کوشش میں ناکام ہوتے چیخنے لگے۔۔ بھاری چیخوں نے سناٹوں میں سوتے جانداروں کو سہما دیا، ہلچل مچنے پر پرندوں کا شور کان چیرنے لگا۔ لارڈ ریسان کا غصہ جنگل میں آگ لگا رہا تھا۔۔۔ وہ درخت کے پاس جا کر رکا اور اس پر جھک کر اسکا درد سے تڑپتا وجود دیکھنے لگا۔ ایک ہاتھ درخت پر ٹکایا اور دوسرے سے اسکے چہرے پر ہاتھ رکھ کر اس پر جھکا۔ اپنی سانسیں اسے ادھار دیتے وہ اسکی ختم ہوتی زندگی بحال کرنے لگا۔۔۔۔ دوسرا ہاتھ درخت سے ہٹا کر اپنے سینے پر لگے نوکیلے ہیرے پر دبایا، ہتھیلی پر جلد کٹنے لگی اور خون بند توڑے اسکے ہاتھ پر پھیلنے لگا۔۔

اس نے اپنا خون سے بھرا ہاتھ اسکی گردن کے زخم پر رکھا تو وہاں تکلیف سے بےحال کرتے دانتوں کے نشان بھرنے لگے۔۔ وہ اسکی سانسوں اور دھڑکن کے نارمل ہونے پر پیچھے ہٹا تو وہ اسکی بازو پر جھول گئی۔ ”میں تمہیں ہر بار موت سے بچا لونگا۔۔ تم میری پناہ میں آچکی ہو اب“ وہ اسکے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے مسکرایا اور اسے بانہوں میں اٹھائے جھٹکے سے اٹھا اور اپنی مخصوص رفتار سے اپنے مینشن پہنچا۔ وہ اس دنیا کی پہلی اور واحد ذات تھی جو اس وقت اس کے کمرے میں اسی کے بستر پر سکون کی نیند لے رہی تھی۔۔۔ وہ بیڈ کے قریب زمین پر گرا اور اسکا جسم کمزور پڑنے لگا۔ صرف لونرز کا پریشئیس بلڈ ، لارڈ ریسان کو موت کی طرف دھکیل سکتا تھا۔

اسے یہ وارننگ دی گئی تھی۔ مگر وہ اپنی دھڑکن کو زیادہ عزیز رکھ رہا تھا، اسے یہ احساس اچھا لگا تھا۔ وہ میا کا بلڈ اپنے بلڈ میں لے چکا تھا، وہ اس کے زخم ٹھیک کر چکا تھا اسے نارمل کر چکا تھا مگر وہ خود ٹھیک نہیں تھا۔ رینا اور وینتے تک خبر پہنچی تو ان کے اوسان خطا ہو گئے۔۔ لارڈ ریسان اس زہریلی لڑکی کو اپنے مینشن میں لے گیا؟ یعنی وہ مرنے کی تیاری کر چکا ہے؟ لیکن کس کی جرأت تھی کہ ریسان کو روک سکے۔۔۔ میا سب تکلیف و خوف سے نجات حاصل کیے سکون کی نیند لے رہی تھی۔۔ ریسان اپنی کھڑکی سے غائب ہو گیا، وہ اس نیم مردہ حالت میں کسی کے سامنے نہیں آ سکتا تھا

Raessan E Heart Beat By Yaman Eva

Raessan E Heart Beat By Yaman Eva

Raessan E Heart Beat By Yaman Eva

ناول کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Novels Galaxy is determined to provide an amazing platform for social media writer to showcase their writing skill to the outside world. We welcome all writer with our pure hearts to test their skill.

We invite writers to work with us and be a part of our team to share your work with the outside world. So if you want to add value to Urdu literature, we encourage you to join our team and get recognition worldwide.

Leave a Comment