Sulphite By Noor Rajpoot is a romantic novel, full of mystery, suspense, and thrill

The link is available below to download in PDF form

حانم نے تھک ہار کر بیڈ سے ٹیک لگا لی تھی۔ وہ تھک گٸی تھی۔ وہ ماضی کو نہيں سوچنا چاہتی تھی۔۔ روحان کے آنے سے اسکی زندگی کتنی خوبصورت ہوگٸی تھی۔ وہ جیسے سارے غم بھول گٸی تھی۔۔ اور اب روحان کو دیکھ کر جیسے اسکے سارے زخم ہرے ہوگٸے تھے۔ اسے سمجھ نہيں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔۔؟؟ دماغ جیسے سن ہو کر رہ گیا تھا۔ کوشش کے باوجود بھی اسکی بند آنکهوں سے ایک آنسو نکلا اور کنپٹی پر پھسلتا چلا گیا۔

”میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں کبھی تمہاری آنکھ میں آنسو نہيں آنے دونگا۔۔ اور آج مجھے خود پر افسوس ہو رہا ہے__!! روحان کی آواز پر وہ کرنٹ کھا کر اچھلی تھی۔ وہ اسکے سامنے کھڑا تھا اپنی تمام تر وجاہت کے ساتھ۔ سفید رنگ کی شرٹ کی بازو پر سرخ داغ لگے تھے۔ وہ شاید حانم کا خون تھا جو پیشانی پر چوٹ کی وجہ سے نکلا تھا۔ یعنی وہ اٹھا کر لایا تھا۔ حانم یہ سوچ پر دنگ رہ گٸی تھی۔ وہ چہرہ دوسری جانب پھیر چکی تھی

۔ اور ہونٹوں کو سختی سے ایک دوسرے میں بھینچ لیا تھا۔ روحان اسکے یوں چہرے کا رخ بدلنے پر حیران ہوا تھا۔ اسے لگا تھا کہ وہ چیخے گی برا بھلا کہے گی۔۔ لیکن نہیں۔ وہ خاموش تھی_____ ”حانم۔۔“ کتنے جذب سے پکارہ تھا اس نے۔ حانم نے آنکهيں میچیں۔ اسکا دل دھڑکا تھا۔ ایسے ہی وہ اسے فون پر پکارا کرتا تھا۔ ”میں آرجے نہيں رہا اب__ میں اپنی صفائی میں کچھ نہیں کہونگا۔۔ اور نا ہی معافی مانگوں گا۔۔ شاید مجھے اسکا حق نہيں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں___ تم سے گزارش ہے کہ میری محبت کو مت دھتکارنا__!! اسکا نرم گرم لہجہ جذبات کی آنچ سے دہک رہا تھا۔ وہ خاموش رہی تھی۔

Sulphite By Noor Rajpoot

Sulphite By Noor Rajpoot

Sulphite By Noor Rajpoot

ناول کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Novels Galaxy is determined to provide an amazing platform for social media writer to showcase their writing skill to the outside world. We welcome all writer with our pure hearts to test their skill.

We invite writers to work with us and be a part of our team to share your work with the outside world. So if you want to add value to Urdu literature, we encourage you to join our team and get recognition worldwide.

Leave a Comment